سلسلہ ذہب
(آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے معروفِ کرخی ؒتک)
رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام تک روحانی اسرار و رموز یداً بیداً منتقل ہوتا رہا اسرار تصوّف کی منتقلی کا یہ دور سلسلہ ذہب کہلاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کی آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے امام علی رضا علیہ السلام تک آئمہ اہل بیت ہر قسم کی شک و شبہ اور غل و غش سے پاک و منّزہ ہیں۔ جس طرح زر خاص ہر قسم کے میل کچیل اور کھوٹ و ملاوٹ سے پاک و صاف ہو تا ہے اسی طرح یہ آئمہ بھی ان سے پاک و منّزہ ہیں (۱) چنانچہ اسے سلسلہ ذہب یعنی خاص سونے کی زنجیر کہا جاتا ہے۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام سے ارشاد و خلافت کی ذمہ داری حضرت معروف کرخی ؒ کو منتقل ہوئی تو سلسلہ ذہب کی بجائے سلسلہ معرفیہ سے موسوم ہا۔

گیلری

Categories: سلسلہ ذہب|