سلسلہ نوربخشیہ
(حضرت سید محمد نور بخشؒ تا ایں دم تحریر )
حضرت امیر سید علی ہمدانیؒ اورحضرت خواجہ اسحاق ختلانیؒ کے زمانے میں دین اسلام کا یہ روحانی نظام ہمدانیہ کے نام سے موسوم رہا پھر خواجہ اسحاق ختلانیؒ کے مرید،خلیفہ اور شاگرد خاص میر سید محمدنوربخش قہستانیؒ سے یہ سلسلہ نوربخشیہ کہلایا جو بھی تک اسی نام سے موسوم ہے۔ بعض دانشوروں کا یہ کہنا کہ سید محمدنوربخشؒ ہی سلسلہ نوربخشیہ کا بانی ہے۔ راقم کے نزدیک درست نہیں چونکہ آنحضرت سے سید محمدنوربخشؒ تک بڑے بڑے ولی اللہ ہو گزرے ہیں۔ ان اولیاء کی نسبت سے پیروکاروں کے نام میں تبدیلی آتی رہی لیکن ان کے وظائف ،اعمال،ریاضت،مجاہدے اور عبادات ایک تھے۔

نوربخشیہ کشمیر اور بلتستان میں

Categories: حضرت سید محمد نوربخش رحمتہ اللہ علیہ, سلسلہ نوربخشیہ|Tags: , |

عنوان ِبالا عنوانِ سابقہ یعنی ’ نوربخشیہ نوربخش کے بعد ‘ کا ذیلی موضوع ہے ، لیکن اس کی اہمیت کے پیش نظر اسے ایک مستقل باب کی حیثیث دی گئی ہے ، جس کے اسباب درج ذیل ہیں : کشمیر و بلتستان میں سلسلہ ٔ نوربخشیہ کی تاریخ کے بارے میں کوئی مبسوط تصنیف موجود [...]

نوربخشؒ کی تصانیف

Categories: حضرت سید محمد نوربخش رحمتہ اللہ علیہ, سلسلہ نوربخشیہ|Tags: , |

تصنیف و تالیف بزرگانِ سلسلۂ نوربخشیہ کا ایک خصوصی وصف ہے ۔ اس سلسلے کے تما م بزرگ اپنے اپنے زمانے کے سربرآوردہ عالم اور علوم و فنون کے اہم ستون شمار ہوتے تھے ۔ چنانچہ وہ جہاں عام مسلمانوں کے لئے شرعی مسائل کی گتھیاں قضاء و افتاء کے ذریعے سلجھاتے تھے وہاں تشنگانِ طریقت [...]

نوربخش ؒ کا طریقِ سلوک

Categories: حضرت سید محمد نوربخش رحمتہ اللہ علیہ, سلسلہ نوربخشیہ|Tags: , |

نوربخشؒ کا علمِ اسرارِ کونیہ نوربخش ؒ کا تصوّرِ علم روحانی مشاہدات کی درجہ بندی روحانی واقعات کی تشریح علمِ باطن براہِ ظاہر سبعہ اطوار ِ قلبیہ حوالہ جات امریکی محقق پروفیسر شہزاد بشیر کے مطابق میر سید محمد نوربخشؒ کا نظریہ ٔتصوف بنیادی طور پر دو مکاتبِ فکر سے ماخوذ معلوم ہوتا ہے ان میں [...]

نوربخش ؒ کا اعتقادی و فقہی دبستان

Categories: حضرت سید محمد نوربخش رحمتہ اللہ علیہ, سلسلہ نوربخشیہ|Tags: , |

مذہب ِ صوفیہ کا تعارف نوربخش ؒ کا اعتقادی دبستان صوفیہ نوربخشیہ کے اصول ِدین اصول ِ عقائد کی تشریح نوربخش ؒکا فقہی دبستان فقہ اسلامی کی تاریخ اور فقہ الاحوط کا خصوصی امتیاز الفقہ الاحوط کے چیدہ مسائل احکامِ اصول وفروع کا تقابلی مطالعہ حوالہ جات مذہب ِ صوفیہ کا تعارف نوربخشیہ اگرچہ دیگر سلاسل [...]

نوربخشؒ اور اتحّاد بین المسلمین

Categories: حضرت سید محمد نوربخش رحمتہ اللہ علیہ, سلسلہ نوربخشیہ|Tags: , |

اتحاد بین المسلمین فرامین ِ نوربخش ؒ کی روشنی میں علمائے مشرق و مغرب کی آراء حوالہ جات احوال وآثار میر سید محمد نوربخشؒ کے آخری باب کے طور پر ہم تاریخ ِ اسلام میں نوربخشؒ کی شخصیت کا ایک اور حیثیت سے مختصر جائزہ لیں گے ۔ نوربخشؒ کی یہ حیثیت ایک داعیٔ رفعِ اختلاف [...]